کیا لپ اسٹک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

کیا لپ اسٹک لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خواتین روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگا سکتی ہیں یانہیں؟ 

روزہ کو عربی زبان میں "صوم" کہتے ہیں، صوم کا لغوی معنی "امساک" یعنی "رکنے" کے ہیں، شرعی اصطلاح میں "صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور عمل مباشرت سے رک جانے کا نام روزہ ہے"۔

 اما م اہلسنت،امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن ارشاد فرماتے ہیں کہ  روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگانے سے بچناچاہیے کہ تھوک وغیرہ کے ذریعے اندرجانے کاخدشہ ہے  کیونکہ اکثر لوگوں کو ہونٹوں پر زبان پھیرنے کی عادت ہوتی ہے، اگرکسی طرح حلق سے نیچے اترگئی توروزہ ٹوٹ جائے گااورحلق سے نہ بھی اترنے دی جائے لیکن منہ میں اس کاذائقہ محسوس ہوتواس کالگانامکروہ ہوگا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لپ اسٹک حرام چیزوں سے بنائی جاتی ہے مثلاخنزیر کی چربی۔۔

امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں کہ جب تک لپ اسٹک میں خنزیرکی چربی ہونے کی یقینی معلومات نہ ہوں تواس وقت تک اسےناپاک نہیں کہہ سکتےکیونکہ اصل ، اشیاء کا پاک وحلال ہوناہے جب تک کسی چیزکے ناپاک اورحرام ہونے کاشرعاثبوت نہ ہو،لہذاجب شرعی ثبوت نہیں ہے تولپ اسٹک پاک ہی کہلائے گی ۔