ایل پی جی کی قیمت  میں ہوشربا اضافہ

Lpg rate increased
کیپشن: Lpg rate increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا،ایل پی جی کی قیمت میں13 روپے 34 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا،ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا،ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 247روپے 12 پیسے مقرر کر دی گئی۔

مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے 78 پیسے مقرر تھی ،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2916 روپے11 پیسے مقرر ہو گئی،مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2758 روپے67 پیسے کا تھا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2022ء کیلئے ہوگا۔