(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق دھمکی آمیز خط کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔
تحریک عدم اعتماد سے متعلق دھمکی آمیز خط پر امریکہ کا بھی ردعمل آگیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے اورآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس سلسلے میں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے. گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے دوران ملاقات وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کے مندرجات بھی انہیں بتائے ہیں۔