ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

 ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام  عبدالکریم دبئی سے پاکستان پہنچ گئے۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام  عبدالکریم غیر ملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے جہاں کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزرا امتیاز شیخ،  سہیل سیال اور  شبیر بجارانی نے ان کا استقبال کیا، جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے، جام عبدالکریم حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپناووٹ بھی استعمال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جام عبدالکریم مقتول ناظم کھیوکےگھرجاکراہل خانہ اوران کی بیوہ سے ملیں گے۔

واضح رہےکہ ناظم جوکھیو کی بیوہ نےقتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا، ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔