ترک ڈرامہ'ارطغرل غازی' کےمشہور اداکار حادثے کا شکار, تصاویر وائرل

ترک ڈرامہ'ارطغرل غازی' کےمشہور اداکار حادثے کا شکار, تصاویر وائرل
کیپشن: ertugrul
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنیٰ شہرہ آفاق ترک سیریز " ارطغرل غازی" میں اہم کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار حادثے کا شکار ہوگئے، ڈرامے میں علیار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار کیم یوکین اس وقت حادثے میں زخمی ہوئے جب وہ شوٹنگ کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل "دیریلیش ارطغرل" نے اپنےآغاز سے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ، اس ڈرامے کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں اس کو اتنی پذیرائی ملی جو کسی دوسرے ممالک میں حاصل نہ ہوئی، ترکی کی تاریخی سیریز ڈیریلیس ارطغرل جو کہ اردو میں پاکستان ٹیلی ویژن پر  ارطغرل غازی کے نام سے نشر  کی جارہی ہے۔  ڈرامہ سریز  ارطغرل غازی کی  پاکستان میں مقبولیت  دیکھتے ہوئے ڈرامے کی کاسٹ نے  پاکستانی شائقین سے ملنے پاکستان بھی آئے تھے۔

ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے اس ڈرامہ سیریل میں کام کرکے ترکی سمیت پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے اور موجودہ وقت میں وہ جرائم پر مبنی ڈرامہ سیریل رامو میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ 

اس ڈرامے میں علیار بے کا اہم کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کیم یوکین اپنے نئے پراجیکٹ پر دوران شوٹنگ زخمی ہوگئے،ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کیم یوکین گزشتہ ہفتے اپنے آنے والے منصوبے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے،حادثہ ان کے لئے اس قدر اذیت کا باعث بنا کہ ہاتھ فیکچر ہوگیاجس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں, تصاویر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔اس ڈرامے کے سیزن 3 اور 4 میں علیار بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار کیم یوکین  نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ 'ارطغرل غازی'کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، ’ ارطغرل غازی‘ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer