بھارت میں موٹروے پرخاتون کیساتھ زیادتی،ملزموں نے ویڈیو بھی بنائی

بھارت میں خاتون کے ساتھ 3 افراد کی زیادتی
کیپشن: rape woman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)خواتین کے ساتھ زیادتی کیسز کا معاملہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ اس گھناؤنے فعل میں بھارت بھی پیش پیش ہے،خاتون کے ساتھ زیادتی کا بھارت میں پیش آیا جہاں 3 ملزموں نے شوہر ے سامنے بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ نہ صرف پاکستان کا مسئلہ ہے بلکہ بھارت اس میں آگے ہے، بھارت کے شہر آگرہ میں شادی شدہ خاتون نے تین افراد پر  سڑک کنارے جنگل میں اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔ واقعہ نے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔ بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی۔ واقعہ اعتماد پور پولیس سٹیشن حددو کے علاقے میں پیش آیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جھرنا نالے کے پاس پہنچی تو  موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے سڑک پر ہمیں گن پوائنٹ پر روکا، خاوندکو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں خاتون کو جنگل کی طرف لے گئے اور اس کے نتیجے میں اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی، صرف یہی نہیں تینوں افراد نے متاثرہ خاتون کے کچھ زیورات اور 10 ہزار روپے بھی لوٹ لئے۔

خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزموں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔ تینوں ملزم زیادتی کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس افسر ستیہ جیت گپتا نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تینوں ملزموں کے خلاف دفعہ 376 ڈی ، 506 ، اور 394 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ تینوں ملزموں میں سے دو کے نام بتائے گئے ہیں جبکہ ایک ملزم نامعلوم بتایا جا رہا ہے۔

پولیس نے تینوں ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس پورے معاملے میں بہت ساری چیزیں منظرعام  پر آئیں کہ ملزم پہلے سے ہی خاتون سےجاننے والوں میں سے تھے ۔ ملزمان  کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا،2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو باہر نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer