محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑی پابندی ختم کردی

School Education Department
کیپشن: School Education Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنیوالے پنجاب بھر کے نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری سامنے آگئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کے دیرینہ مطالبے کو مانتے ہوئے ان کے تبادلوں پر سے عائد پابندی اُٹھالی ہے۔

ذرائع کے مطابق کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کو انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے این او سی لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، تبادلوں کیلئے این او سی متعلقہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے لینا ہوگا، ملازمین دستاویزات مکمل کرنے کے بعد درخواست متعلقہ اتھارٹیز کو جمع کروائیں گے، اتھارٹیز دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری کریں گی۔

صدر ایپکا ارشد مہر کا کہنا ہے کہ نان ٹیچنگ سٹاف کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےلاہور کے سرکاری سکولوں میں نئے طلبا کو بٹھانے کیلئے 500 اضافی کلاس رومز بنانے کیلئے  پیپر ورک مکمل  کرلیا، اضافی کمرے زیادہ انرولمنٹ والے سکولوں میں بنوائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سکولوں میں اضافی کمروں کے لیے 20 کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہونگے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فنڈز کے حصول کیلئے  پیپر ورک حکام کو بھجوا دیا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سکولوں میں 500 نئے کمرے بنوانے کی تجاویز دی گئی ہیں،کمرے بنانے کیلئے مختلف این جی اوز کا بھی تعاون حاصل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer