شہریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

شہریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) کھپت کم اور رسد بہتر ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے کمی کردی گئی، اب صارفین کو ایل پی جی نوے روپے فی کلوگرام کے نرخوں پر مل سکے گی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 463 روپے کی کمی سے گھریلو سلنڈر 1067 روپے کا ہوگیا ہے۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1781 روپے کی کمی سے کمرشل سلنڈرکی قیمت 4107 روپے ہوگئی ہے۔

شہریوں نے ایل پی جی کی قیمتیں کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی سستی ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت کم ہوئی ہے۔