لاہور سپر کرکٹ لیگ، الحسیب مارٹ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب

لاہور سپر کرکٹ لیگ، الحسیب مارٹ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب

( شہباز علی ) الحسیب مارٹ نے رشک کشمیر کو سات وکٹوں سے شکست دے کر لاہور سپر کرکٹ لیگ جیت لی، ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر مرد میدان قرار پائے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ پر رشک کشمیر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنزبنائے۔ عمر صدیق 41، عمران بٹ 40 اور ظفر گوہر 34 بناکر نمایاں رہے۔ الحسیب مارٹ کے محمد عرفان، وقاص مقصود اور ایاز تصور نے دو دو جبکہ محمد آصف اور عرفان جونئیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں الحسیب مارٹ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بناکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 78، محمد سعد 46 اور محمد اخلاق 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ میچ میں عمدہ بلے بازی پر عمران نذیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔