پیٹرول ایک بار پھر مہنگا

پیٹرول ایک بار پھر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔  پیٹرول کی قیمت میں6روپےلٹراضافہ ہوگیا۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی6 روپےلٹرمہنگا جبکہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کا تیل3روپےلٹرمہنگا ہو گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

واضح رہے اوگرا نے  پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 17 پیسے،  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔