(جنید ریاض) پیک امتحانات میں لاہور پانچویں اورآٹھویں جماعت کے نتائج میں پہلی تین پوزیشنوں سے محروم ہوگیا، پنجاب ایگزامینشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نےپانچویں اورآٹھویں کےنتائج کا اعلان کردیا،امیدوار 800222 پررولنمبر ایس ایم ایس کرکےنتائج معلوم کرسکتے ہیں،پہلی تین پوزیشنز میں سےلاہور کے حصےمیں ایک بھی نہ آئی،امتحان میں 25 لاکھ 77 ہزارامیدواروں نےشرکت کی،پانچویں جماعت کےامتحان میں 15 لاکھ 36 ہزار طلبہ شریک ہوئے جبکہ آٹھویں میں 10 لاکھ 41 ہزار بچوں نےامتحان دیا۔
پانچویں کےامتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد اورآٹھویں میں 87 فیصدرہا،پانچویں جماعت میں لیہ سےطوبا مریم ،اوکاڑہ سےمحمد حمزہ نے496 نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی،جماعت پنجم میں مظفرگڑھ سےعلی احمد اورخانیوال سےمحمد حسنین نے 494 نمبرلےکر دوسری پوزیشن جبکہ وہاڑی سےعلی اظہر،محمد شہیرطارق اورخانیوال سےمحمد حاشر493 نمبرلے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
آٹھویں جماعت میں مظفر گڑھ سےمحمد شرجیل ،وہاڑی سےشہوارانعم نے 496 نمبر لےکر پہلی پوزیشن حاصل کی،سیالکوٹ سےمحمد معاذسلیم نے494 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ سیالکوٹ سےفیضان حسن ،حافظہ آباد سےبلال سرور اوربھکر سےافریحہ ریاض نے493 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔