ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چڑیا گھر میں پولیو کیمپ کا اہتمام

چڑیا گھر میں پولیو کیمپ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فضہ عمران:روٹری کلب مزنگ کے زیر اہتمام لاہور چڑیا گھر میں پولیو کیمپ کا اہتمام، چڑیا گھر آنے والے ننھے منے مہمانوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں لگائے جانے والے 1 روزہ پولیو کیمپ میں روٹری کلب مزنگ کی صدر عشرت شمیم سمیت چیئرمین روٹری کلب مسرور شیح اور دیگر افراد نے شرکت  کی۔کیمپ میں لاہور چڑیا گھر سیرو تفریح کے لئے آنےوالے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اس موقع پر عشرت شمیم کا کہنا تھا  کہ کیمپ کا مقصد پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے۔

دوسری جانب لاہور چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ روٹری کلب کے زیر اہتمام چڑیا گھر میں سال میں 3 بار کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد بچوں تک بروقت پولیو ویکسین پہنچانا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لاہور شہر میں پھرسے ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے 

 علاوہ ازیں کیمپ کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انتھک محنت کے ذریعہ ہی پاکستان کو پولیو سے متا ثرہ ممالک کی فہرست سے نکالا جاسکتا ہے۔