ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرنے والا اہلکار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہرِ قائد میں ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرنے والا اہلکار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر قائد کے علاقے نمائش چورنگی پر ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والا اہلکار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ 

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار فہیم گل ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں جس پر ڈرائیور بھی مسکراتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے فہیم گل کا مخصوص اشارہ ان کا سگنیچر سٹائل بھی بن گیا ہے۔ فہیم گل نے بتایا کہ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہے۔

 ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی نے بتایا کہ اکثر لوگ فہیم گل کو دیکھ کر مسکراتے ہیں اور ان کا حال احوال بھی پوچھتے ہیں۔ 

 کراچی کے شہریوں نے بھی ٹریفک اہلکار کے منفرد انداز کو سراہا کیونکہ ان کا مثبت رویہ بدترین ٹریفک میں بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔