سٹی 42: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد جلسے اور 2 اگست کے انتخابات کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مظفرآباد کے جلسے میں موسلا دھار بارش کے باوجود عوام نے جس حوصلے، جذبے اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے، جس پر وہ کشمیری عوام کو دل سے سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کے عوام نے پورے کشمیر کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ 2 اگست کو اسی جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔