ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق شوہر کی تیزاب گردی: خاتون کا علاج جاری، ملزم گرفتار

سابق شوہر کی تیزاب گردی: خاتون کا علاج جاری، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: بادامی باغ میں سابق شوہر کی جانب سے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم شکیل گھر میں داخل ہوا اور اپنی سابقہ بیوی کے چہرے پر واش روم کلینر ایسڈ پھینک کر فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہونٹ، آنکھیں اور گلا متاثر ہوئے ہیں، جبکہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر رہی ہے اور کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔