ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا کون سا شہر دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل؟

پاکستان کا کون سا شہر دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے ایک شہر کو بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

آن لائن ڈیٹابیس ویب سائٹ نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 نے عالمی اور ملکی سطح پر محفوظ ترین شہروں کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستانی شہر لاہور دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس درجہ بندی میں پنجاب کے دارالخلافہ لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی، نئی دہلی، پیرس، واشنگٹن، لندن، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے اور ترقی یافتہ شہروں کو پیچھے چھوڑا ہے۔

لاہور میں کرائم انڈیکس مذکورہ تمام بڑے شہورں کے مقابلے میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

مڈ 2025 کے مقابلے میں مڈ 2026 کے دوران لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 سے کم ہو کر 36.2 پر آ گیا جبکہ سیفٹی انڈیکس گزشتہ سال کے 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نمبیو یہ انڈیکس کسی سرکاری ڈیٹا کے بجائے ویب سائٹ پر آنے والے صارفین اور شہریوں کے ذاتی سروے اور تاثرات (Perceived Safety) کی بنیاد پر تیار کرتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer