ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دل کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا انجکشن سٹیپٹوکائنیز سرکاری ہسپتالوں سے غائب

دل کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا انجکشن سٹیپٹوکائنیز سرکاری ہسپتالوں سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں، بشمول پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)، میں دل کے دورے کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والا جان بچانے والا انجکشن سٹیپٹوکائنیز دستیاب نہیں رہا، جس کے باعث ہنگامی طبی امداد متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی سی سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں انجکشن سٹیپٹوکائنیز کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جس کے باعث ہارٹ اٹیک کے مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انجکشن کی عدم دستیابی کے باعث دل کے دورے میں مبتلا مریضوں کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی اس اہم دوا کی قلت کے باوجود محکمہ صحت کے متعلقہ حکام تاحال اس صورتحال سے لاعلم یا بےخبر دکھائی دیتے ہیں، جس پر طبی حلقوں نے فوری نوٹس لینے اور انجکشن کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔