ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں بارشوں سے تباہی، 3 افراد جاں بحق، 212 مکانات متاثر

آزاد کشمیر میں بارشوں سے تباہی، 3 افراد جاں بحق، 212 مکانات متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن: آزاد کشمیر میں بارشوں کے تیسرے اسپیل کی 14ویں رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

 ایس ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے باعث 58 مکانات مکمل اور 154 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، یوں مجموعی طور پر 212 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ نیلم، مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ، سدھنوتی، کوٹلی اور میرپور میں جانی و مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

باغ میں 28 مکانات مکمل اور 83 جزوی طور پر تباہ ہوئے، جبکہ متعدد دکانیں اور مویشی بھی متاثر ہوئے۔ مظفرآباد میں 2 افراد جاں بحق، 3 مرد، 3 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا، جبکہ 24 مکانات متاثر ہوئے۔ نیلم میں ایک مسجد مکمل طور پر تباہ، دو اسکول جزوی متاثر اور 16 پیدل پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، جبکہ مظفرآباد میں دو گاڑیاں سیلابی ریلے کی نذر اور 40 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔

 ایس ڈی ایم اے کے مطابق تمام مرکزی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔