مریم مظہر:شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 50 سے 60 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری اور کم سے کم **28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بادلوں کی آمد کے باعث موسم خوشگوار رہنے اور مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔