سٹی 42 : ضلع نوشکی کے تعلیمی ادارے یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھلیں گے.
نوشکی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی نیاز اللہ سمالانی کے اعلامیہ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ضلع بھر کے تمام اسکول یکم اگست 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ طلبہ و طالبات کو پابندی سے اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے, جبکہ تمام ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کو بھی اپنی حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشکی نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی اور کسی بھی غیر حاضری پر رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو وقت پر اسکول بھیجیں تاکہ تعلیمی وقت ضائع نہ ہو۔