سٹی 42 : شاہین شاہ آفریدی کا سلمان علی آغاسے دوران پریکٹس بدتمیزی کا معاملہ، پی سی بی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کردی۔
پی سی بی کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا کے درمیان تنازعات سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا یا کوچنگ اسٹاف سے متعلق کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی افواہیں قومی ٹیم میں انتشار کی کوشش ہے، کردار کشی کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
پی سی بی سائبر کرائم اور ہتک عزت کے تحت مقدمات دائر کرے گا۔ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔