سٹی 42 : وزارت تجارت نے افغانستان کےساتھ ٹیکس رعایتوں کیلئے ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں ٹیکس رعایتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری اوریکم اگست سےاطلاق کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت تجارت نےخط میں وفاقی کابینہ کےآج31جولائی کے فیصلےکاحوالہ دیاہے۔ خط میں کہا گیاہے کہ کابینہ نےافغانستان کےساتھ ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے۔ افغانستان کے4 مصنوعات پرپاکستان5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کےٹماٹرپرپاکستان 5 فیصدڈیوٹی ختم کرےگا، افغانستان کےانگور،اناراورسیب پرپاکستان26فیصد ڈیوٹی ختم کرےگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی 4مصنوعات پر افغانستان 20 سے 35فیصدٹیکس رعایت دےگا،پاکستانی آلوپرافغانستان 35 اور کیلےپر 30 فیصدکسٹمزڈیوٹی کم کرے گا۔
پاکستانی کینواورآم پر افغانستان 20 فیصدکسٹمزڈیوٹی کم کرےگا،دونوں ممالک4،4زرعی مصنوعات پرکسٹمزڈیوٹی ختم یاکم کریں گے۔