ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا شوگرملز کیخلاف سخت ایکشن

وفاقی حکومت کا شوگرملز کیخلاف سخت ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت کا شوگرملزکےخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھرمیں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔

 وزارت فوڈ حکام کے مطابق 18 شوگرملزکے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گے۔

 وزارت فوڈ حکام نے بتایا کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگرملزکی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ یہ فیصلہ چینی کی مصنوعی قلت اورقیمتیں مزید بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا۔ تمام شوگرملزمیں چینی سٹاک پر ایف بی آر کے ایجنٹس تعینات کردیئے گئے۔ اس کے علاوہ شوگرملوں کے چینی سٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگادیا گیا۔