ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ سے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کیلئے بڑا ریلیف

لاہور ہائی کورٹ سے وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کیلئے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ نے سیلمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک  کے متعلق سیشن کورٹ کے اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار  دے دیا ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس  مس عالیہ نیلم  نے سلیمان شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کا آرڈر حاصل  کرنے والے قتیل انوارِ الحسن کے وکیل سید فراز حیدر شیرازی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز شریف کی جانب سے ادائیگی کرنے کے لیے مہلت لی گئی  ہے عدالت سے بھی مہلت کی استدعا ہے۔

چیف جسٹس نے ،سید فراز حیدر شیرازی  ایڈوکیٹ  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر کیس بنتا ہے تو شہادت ضائع  کیوں ہو ، آپ دلائل دیں تاکہ اس کا فیصلہ کریں ،آپ نے ہی ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے درخواست دائر کی تھی اور دلائل  دئیے۔  سلیمان شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اندراج مقدمہ  کی جو درخواست دی گئی ، اس میں سلیمان شہباز شریف کو فریق ہی نہیں بنایا گیا ، اندراج مقدمہ کے لئے جو درخواست دی گئی اس میں پتہ بھی  نہیں تھا، لیگل نوٹس  بھیجا گیا ، اس کا جواب دیا گیا، کمپنی کے پانچ  چیک چوری ہوئے تھے جن  کا مقدمہ درج کروایا گیا ، وکیل جو چیک چوری ہوئے اس میں مقدمہ درج ہوا ، فریق دوئم  کوچائیے تھا کہ اس ایف آئی آر میں اپنا موقف پیش کرتے، انہوں نے مقدمہ کی تفتیش میں تعاون کرنے کی بجائے علیجدہ ایف آئی آر کی درخواست دی ، وکیل  قتیل انوار الحسن نے جواب دیا لیپ ٹاپ پرچیز آرڈر دیا گیا ، جس کے عوض چیک دئیے گئے جو باؤنس ہوئے۔ 22 اپریل کو چیک باؤنس ہوئے ، انہوں نے اگلے روز   چیک چوری کا مقدمہ درج کروادیا۔

چیف جسٹس  نے سید فراز حیدر شیرازی ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سترہ لیپ ٹاپ ہیں ، کس کمپنی کے ہیں ، اتنے سستے تو آج تک  نہیں سنے۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کمپنی میں ایسے ہی لیپ ٹاپ چلتے ہیں، مختلف اوقات میں لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ صدر انجمن تاجران الیکٹرانکس اور ایک تاجر محمد اختر نے کمپنی کے ایماء پر ادائیگی کے لئے دو ماہ کی مہلت کی ۔ کمپنی کے ایماء پر ان تاجروں نے  پولیس کی موجودگی میں چیک لے کر ادائیگی کے لئے دو ماہ کی مہلت لی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سلیمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک  کے متعلق سیشن کورٹ کا  اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار  دے دیا۔