ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کم ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3303 ڈالر پر آگیا ہے۔