ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پہلا ٹی 20: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ہفتے کو لاڈرہل میں آمنے سامنے

 پہلا ٹی 20: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ہفتے کو لاڈرہل میں آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا آغاز ہفتے کی صبح ہو رہا ہے، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے لاڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔ باقی دو میچز بھی اسی مقام پر اتوار اور پیر کی صبح 5 بجے ہوں گے۔

قومی ٹیم میں تجربہ کار فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔ اوپنر فخر زمان اپنے ٹی 20 کیریئر میں 2000 رنز مکمل کرنے سے صرف 99 رنز کی دوری پر ہیں۔

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میں پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 15 جیتے، 3 میں شکست ہوئی، جبکہ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسین طلعت، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔