فاران یامین : پولیس نے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن (ر)قاضی علی رضا کی ہدایت پر کریک داؤن جاری ہے،ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا نے ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئےمتعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ دانش اور شہروز شامل ہیں ،ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں ، سکریو ڈرائیور، ماسٹر چابیاں اور اسلحہ برآمد کر لی گئی۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان نےموٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کر لیا،ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔