ایشین چیمپئنزٹرافی ، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا

 ایشین چیمپئنزٹرافی ، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ایشین چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا،کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ شارٹ کارنر کی مختلف ڈرلز کرائی گئیں۔

 آخری روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ نمبر دو پر صبح کے سیشن کے بعد کیمپ ختم کردیا گیا۔۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ شارٹ کارنر کی مختلف ڈرلز کرائی گئیں۔قومی ہاکی ٹیم منگل کی صبح واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے شہر امرتسر جائے گی جہاں سے بذریعہ فلائٹ پاکستان ہاکی ٹیم دہلی اور وہاں سے چنائی جائے گی ۔ تاحال قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھارت کا ویزہ نہیں ملا ۔ ایشین چیمپئنزٹرافی تین سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی ۔