ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کر دی

پٹرول،سستا،ڈیزل مہنگا،حکومت،وفاقی وزیر خزانہ،سٹی42
کیپشن: petroleum price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے جس  کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

 وزیر خزانہ نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 62 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے ہو گئی،لائٹ ڈیزل آئل 12 پیسے فی لٹر سستاہو گیا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 191 روپے 32 پیسے فی لٹر ہوگئی،قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔