ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا دورہ خیبرپختونخوا ملتوی، وجہ سامنے آگئی

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آج خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ملتوی کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے دورے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا تھا۔