سراج الحق نےسکھر بیراج پر 3 دن سے تیرتی لاشوں کی ویڈیو شیئر کردی

Siraj ul Haq Shares video
کیپشن: Siraj ul Haq Shares video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سکھر بیراج  پر 3 روز سے بہنے والی 3 لاشوں کی   ویڈیو شیئر کر دی۔

ٹوئٹر پر سراج الحق کی جانب سے سکھر بیراج کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیراج  میں   لاشوں کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لکھا کہ آج سکھربیراج سےگزرنا ہوا، تین دنوں سےیہاں تین لاشیں تیر رہی ہے ، تھانہ روہڑی اور تھانہ سکھر میں حدود کےاختلاف کی وجہ سےانھیں نکالا نہیں جاسکا۔

امیر جماعت اسلامی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیسا خراب طرزحکمرانی اور سنگدلی ہے، مقامی لوگوں نےبتایا کہ 23 لاشیں دیکھی گئیں، صرف 6 کو نکالا جا سکا، سراج الحق نے اپنی ٹوئٹ میں موجودہ صورتحال کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سکھر بیراج کے مقام پر  مزید 8 لاشیں ملی  تھیں اور 11 روز میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔