کورونا مثبت کیسز کا سلسلہ جاری ، مجالس اور جلوس میں ماسک پہننے کی ہدایت

File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح29. 3 فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید1شخص  انتقال کرگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت  کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے  20ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661افراد میں کورونا کے   مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید1 شخص کورونا سے انتقال کرگیا جبکہ اس وقت ملک میں 171 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب   محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے پیش نظر قومی ادارہ برائے صحت نے محرم الحرام سے متعلق بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا  ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا ایک واحد طریقہ ہے لہٰذا ماسک پہنیں ، سماجی دوری رکھیں اور ویکسین لگوائیں۔