نوجوان کی خاتون کے ہاتھوں سرعام پٹائی، ویڈیو وائرل

نوجوان کی خاتون کے ہاتھوں سرعام پٹائی، ویڈیو وائرل
کیپشن: نوجوان کی پٹائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جوہر ٹاؤن کے شاپنگ مال میں خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔نوجوان پر تھپڑوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

چند روز قبل ایمپوریم مال میں اوباش نوجوان نہ وہاں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین سے چھیڑ خوانی کی اور فون نمبر مانگا جس کے بعد خاتون کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور اوباش نوجوان کو تھپڑ رسید کر دیئے۔ مقامی افراد نے نوجوان پر تھپڑوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ نوجوان نے خاتون سے فون نمبر مانگا تھا اور بارہا انہیں تنگ کر رہا تھا۔

باہمت خاتون نے سب کے سامنے اس کو بازو سے پکڑ کر تھپر رسید کر دیئے جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس اور شاپنگ مال انتظامیہ کا واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں کسی خاتون کی جانب سے تاحال کارروائی کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔