ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 32افراد چل بسے، 1114نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 32افراد چل بسے، 1114نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز سامنے آگئے اور 32 اموات ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ ہوئے اور 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔ سندھ میںمصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 52 ، پنجاب میں 92 ہزار 655، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 5924 ہوگئی ہے۔


لاہور میں  ورونا وائرس کی شدت میں تیزی سے کمی جاری ، شہر میں کورونا کے 78 نئے کیسز 5 اموات کی تصدیق ہوئی۔ ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 61 مریض زیر علاج ، 27 مریض آئی سی یو اور 15 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں ۔وبا کے دوران کورونا سے اب تک 822 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 47200 ہو گئی ہے۔ ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 61 مریض داخل ہیں جبکہ آئی سی یو میں 27 اور وینٹیلیٹر پر 15 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 203نئے کیسز اور 5 اموات ہوئی ہیں اور کیسز  کی مجموعی تعداد92,655 ہو گئی اور 2138 اموات ہوچکی ہیں ۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک صوبے میں 82520 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور کورونا کی تشخیص کیلئے 720788 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer