ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے بلوچستان میں حملے ؛ 92 دہشت گرد مارے گئے

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے بلوچستان میں حملے ؛ 92 دہشت گرد مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 31 جنوری 2026 کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر کی جانے والی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنا تھا۔ ضلع گوادر اور خاران میں دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جہاں خواتین، بچوں، بزرگوں اور مزدوروں سمیت اٹھارہ بے گناہ شہری شہید ہوئے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل الرٹ ہونے کے باعث فوری اور مؤثر ردعمل دیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

 افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل، شدید اور دلیرانہ کلیئرنس آپریشن کیے، جن کے نتیجے میں تین خودکش بمباروں سمیت بانوے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور مقامی آبادی کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔تاہم کلیئرنس آپریشنز اور شدید جھڑپوں کے دوران وطن کے پندرہ بہادر سپوتوں نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

متاثرہ علاقوں میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں مسلسل جاری ہیں جبکہ ان گھناؤنے اور بزدلانہ حملوں کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں، معاونین اور کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انٹیلی جنس رپورٹس نے ل تصدیق کی ہے کہ یہ حملے پاکستان سے باہر موجود دہشت گرد سرغناؤں کی ہدایت پر کیے گئے، جو کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے براہِ راست رابطے میں تھے۔

اس سے قبل 30 جنوری کو پنجگور اور ہرنائی میں فتنة الہندوستان اور فتنة الخوارج کے اکتالیس دہشت گرد مارے گئے
 گزشتہ دو دنوں کے دوران کامیاب کارروائیوں کے بعد بلوچستان میں جاری آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد ایک سو تینتیس ہو چکی ہے۔

علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی

 ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں ۔