ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کی تیاریاں، انتظامی افسران کی کل کی چھٹی ختم

بسنت کی تیاریاں، انتظامی افسران کی کل کی چھٹی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر ہیں، انتظامات اور عملی اقدامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامی افسران کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اہم ہدایات جاری کردیں۔ 

کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق کل چھٹی کے روز تمام اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ محکمے فیلڈ میں ہونگے۔ پورے شہر میں بسنت قوانین نفاذ کیلیے تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں گے۔ شہر میں قائم بسنت کیمپس سے آگاہی اور سییفٹی راڈز لگانے کی مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے سیز اور انکی ٹیمیں شہریوں کے تحفظ کیلئے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ہدایات پر بسنت قوانین آگاہی مہم میں ہر شہری تک پہنچیں۔ شہریوں کو آگاہی دیکر انکی معاونت حاصل کریں، بسنت کو محفوظ اور کامیاب بنائیں۔