ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات، وزیرداخلہ محسن نقوی کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات، وزیرداخلہ محسن نقوی کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔ 

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 67 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے، اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے دس بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوان   شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، محسن نقوی کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان  بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

وزیر داخلہ نے  سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت  اور موثر کارروائی  کو سراہا۔ محسن نقوی نے دہشتگردی کے حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔