سٹی 42: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طارق خورشیدخواجہ نے شہرکی دونوں جیلوں کا دورہ کیا ۔
معمولی جرائم میں ملوث35قیدیوں کی رہائی کےاحکامات جاری کردیئے۔معززجج کا کوٹ لکھپت جیل میں سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نےاستقبال کیا۔معزز جج کو کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک نے دورہ کروایا۔
سیشن جج نے کیمپ جیل سے 35قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔دونوں جیلوں کی بیرکس،ہسپتال،کچن،پی سی اوز کا دورہ کیا۔دونوں جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والےکھانے کا معیار چیک کیا۔
کم عمر و خواتین قیدیوں کی شکایات اور مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App