ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپاہ وائرس! کورونا سے بھی خطرناک؟ ماہرینِ صحت نے خبردار کردیا

نیپاہ وائرس! کورونا سے بھی خطرناک؟ ماہرینِ صحت نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے نیپاہ وائرس کو کورونا سے بھی خطرناک قرار دے دیا، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے تاحال کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

ڈاکٹر سعید خان نے کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت پاکستان میں صورتحال قابو میں ہے، تاہم مسلسل نگرانی اور احتیاطی اقدامات پر عمل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 2023 کے بعد ایک بار پھر نپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر سنجیدہ اور فوری حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسکریننگ کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کی جائے۔

پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ نے عالمی کرکٹ کے تناظر میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آئی سی سی کے بڑے ایونٹس، خصوصاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت میں کرانے کے فیصلے پر نظرثانی ہونی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ 

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ریاست کیرالہ میں ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور ماہرین کے مطابق اس کی شدت کورونا وائرس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، اس وائرس میں شرح اموات 40 سے 75 فیصد تک ہو سکتی ہے۔