ویب ڈیسک : ملک میں منرلز کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
کینیڈین کمپنی نے پاکستان میں منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا، ماڑی منرلز اور کینیڈین کمپنی کے درمیان لیبارٹری کے قیام کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔
کینیڈین کمپنی منرلز کی جانچ پرکھ کے شعبے میں سروسز فراہم کرے گی۔
لیبارٹری کے قیام کے حوالے سے حکومتی وریگولیٹری مںظوریوں کا عمل ابھی باقی ہے، دونوں کمپنیاں برابرشئیرہولڈنگ کی بنیادپرایک پراجیکٹ کمپنی بھی قائم کریں گی۔
ایم ایس اے لیبارٹری لمیٹیڈ منرلز کی جانچ کے لیے آئی ایس او سرٹیفائیڈ منرل ٹیسٹنگ سروسز فراہم کرے گی، کینیڈین کمپنی سیمپل سے تیاری تک تمام پہلووں سے متعلق ٹیسٹنگ سروسز دے گی۔