سٹی 42 : پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہے، چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہو گی۔
محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ستمبرمیں قذافی سٹیڈیم کاکام شروع ہوا تھا، قذافی سٹیڈیم کےکام کومکمل کرنےکیلئے 31 جنوری کاوعدہ کیا، قذافی سٹیڈیم کاکام مکمل ہوچکاہے، 7 فروری کو وزیراعظم شہبازشریف سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 11فروری کوصدرآصف علی زرداری کراچی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے ۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی ہم سب کیلئےاہم ایونٹ ہے، پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہو گی، آئی سی سی کےتمام آفیشلزکوبھی مدعوکیاہے ، چیمپئنزٹرافی میں آنیوالےمہمانوں کیلئےبہترین انتظامات کیےگئےہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بارڈر کے دوسری طرف لوگ ہیں جوپتھرلگنےپربھی واویلہ مچانےکیلئےبیٹھےہیں ۔
قذافی سٹیڈیم میں لگائی جانےوالی کرسیوں کی گارنٹی20سال کی ہے،
چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈزکوچیمپئنزٹرافی میں آنےکی دعوت دی ہے، کچھ لوگ افتتاحی تقریب میں آئیں گے،کچھ سیمی فائنل اورکچھ فائنل پرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کررہےہیں،سخت سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرےگی، سلیکشن کمیٹی پریقین ہےیہ اچھی ٹیم کاانتخاب کرےگی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مجھےپورایقین ہے قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنزٹرافی جیتے گی ۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کیلئےآج قومی ٹیم کااعلان ہوجائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ صائم ایوب کی طبیعت بہترہے، صائم ایوب کاپلستراترچکا،جلدری ہیب شروع کرے گا ۔
محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں چیمپئنز ٹرافی اور اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہ کہ پی سی بی کاجو خرچہ ہوا ہے وہ کافی زیادہ ہوا ہے کیونکہ اسٹیڈیم کواپگریڈ کرتے کرتے ہم نے اس میں بہت ساری چیزیں ایڈ کی ہیں ۔ ساؤنڈ سسٹم، سکرین ، ایل ای ڈی لائٹس اس میں شامل ہیں ۔ ہمیں جوآئی سی سی سے ٹکٹس مل رہی تھیں وہ ساری کی ساری ہم نے سرینڈر کر کے ان کی جگہ ہم ان سے ریونیو لیں گے ۔ پاسز پر بتایا کہ جو آئی سی سی نے ہمیں پاسز پرووائڈ کر نے تھے اس پر ہم نے فیصلہ کیا جو ہمارے لیے بھی مشکل فیصلہ تھا کہ وہ سارے کے سارے پاسز سیل کر دیے جائیں تاکہ اس سے ہمارا ریونیو بڑھ سکے
تمام کرکٹ بورڈز جن کی ٹیمیں آ رہی ہیں ان کو انوائٹ کیا ہے۔ہم نے آئی سی سی کے سارے افیشلز کو بھی انوائٹ کیا ہےاور ہم اپنے مہمانوں کا یہاں پہ استقبال کرنے کے لیے بڑے پرجوش ہیں کہ ہمارے مہمان ٹیموں کے ساتھ جو ہمارے بورڈز کے لوگ ہیں۔ کچھ سپورٹس منسٹرز ہیں سب انشاءاللہ تعالی تشریف لائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایک چیز اور جو میں مینشن کرنا چاہوں گا بلکہ میں خود کلیریفائی اس لیے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بارڈر پار کئی لوگ ہیں جو ہمارے ایک پتھر بھی غلط لگے تو وہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اللہ تعالی نے چاہا تو ان کو کسی کو بھی کسی بھی طرح کسی کو نہیں ملے گا۔
اسی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرسیوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے سٹیڈیم میں لگنے والی چیئرز جوہم نے لی ہے ،یہ چائنہ سے منگوائی ہیں اور جو اس سے پہلے چیئرز تھی وہ پانچ گنا اس سے زیادہ مہنگی تھی ، یہ ایچ ڈی پی ا سٹینڈرڈ کی چیئر ہے جو بڑے اچھا انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ہے، اس کی وارنٹی جو ہے 20 سال کی ہے تو انشاءاللہ تعالی آپ کو یہ جو چیئرز ملی ہیں بلکہ آپ یہ سوچیں کہ یہ 90 دن میں آرڈر کر کے چائنہ سے لانا بھی ایک بہت بڑا ٹاسک تھا اور ہم اس کے ایک ایک ٹرک کو ٹریک کر رہے تھے جب شیپ پر لوڈ ہوئیں ۔بلکہ شیپ سے پہلے چائنہ میں شیپ تک کیسے پہنچی ،شپ سے یہاں تک کیسے پہنچی اور یہاں سے پھر پورٹ سے یہاں تک کیسے پہنچی میرا خیال ہے کہ جو پی سی بی کی ٹیم کی محنت ہے وہ گھنٹوں کے حساب سےاس کو ٹریک کر رہی تھی
آج اتفاق سے سلیکشن کے کمیٹی بھی ساری بیٹھی ہوئی ہے، ان کے ساتھ ابھی ملاقات ہوئی ہے تو یہ بھی اب انشاءاللہ تعالی میرے خیال میں ٹیم فائنل آج کسی ٹائم پہ آپ کو جو ہماری چیمپینز ٹرافی کی ہے وہ اناؤنس ہو جائے گی، میں تو ان کو لے کےآیا ہوں کہ سٹیڈیم کا وزٹ کر لیں آپ سب کا اس میں بھرپور کردار رہا ہے، وہ سارے لوگ جو دن رات یہاں پہ اس ا سٹیڈیم کی اپڈیٹس پبلک تک پہنچاتے رہے ہم تک پہنچاتے رہے کہیں پہ اگر کوئی ایسی چیز ہوئی ہے اور ہم نے بہت ساری چیزیں اپ لوگوں کی وجہ سے ٹھیک بھی کی اور میرے خیال ہے اس پوزیٹو چیز کو ہمیشہ اکنالج کرنا چاہیے اور سب کا بہت بہت شکریہ تھینک یو
میں اسی لیے کہا کہ ایک تو پرائس یہ دوسری تھی وہ پانچ گنا زیادہ پرائس تھی اور اس کے بعد اس سیٹ کی 20 سال کی وارنٹی ہے ہم ایک ایک چیز کی ٹیسٹنگ کرتے رہیں، ایک ایک چیز کا جو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز ہیں، اس کو فالو کرتے رہے اور اللہ تعالی کا شکر ہے،یہ دیکھیں چیمپینزٹرافی میں بہت سارے اور لوگوں کے بھی خواب بڑے ٹوٹے ہیں کہ یہ سٹیڈیم مکمل نہیں ہوگا تو ہم یہ چیمپینز ٹرافی کہیں اور لے جائیں گے کچھ اور ہو جائے گا لیکن اللہ تعالی کا بڑا کرم رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا میں نے جو ریونیو کرنا ہے،سب سے پہلے تو جو خرچہ ہوا ہے اس کو برابر کرنا ہے، جس میں کافی ٹائم لگے گا جہاں تک بھی مزدوروں سے بات ہے ۔ تو میرے خیال میں دو سے ڈھائی ہزار کے درمیان لیبر اور سارے ان کےآفیشلز ہیں جن کے ساتھ ہم انشاءاللہ7 کو لنچ کر رہے ہیں اور پھر وہ 8 کو ہمارے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں اسی طرح کراچی میں وہ ان کے ساتھ اس طرح پہلے لنچ ہے اور اس کے بعد وہ میچ دیکھیں گے انشاءاللہ تعالی
مہمانوں کے حوالے سے محسن نقوی نے بتایا کہ ہم نے سارے بورڈز کو انویٹیشن دیا ہے انڈین کرکٹ بورڈ کو بھی ،سب کو بورڈز کو دیا ہے آئی سی سی کے چیئرمین کو بھی دیا ہے اور ان لوگوں کے کچھ لوگوں کا سیمی فائنل میں آنے کا پلان ہے۔ کچھ کا فائنل میں آنے کا پلان ہے کچھ کا بیچ میں آنے کا پلان ہے تو ہر ایک کا پلان تھوڑا فرق ہے لیکن کافی سارے مہمان آرہے ہیں انشاء اللہ تعالی
اور ڈفرنٹلی اپ کو پتہ ہے اس ٹائم پہ ہم ایک دوسرے فارمولے پہ گئے تو اس میں وجہ سے پرابلم آئی ہے اور ابھی ہم پاکستان میں بھی سارے میچز اگر کر رہے ہوتے تو ہمارے سے ساری ٹیمیں اکھٹی نہیں ہونی تھی کیونکہ کچھ ٹیمیں بالکل آخری ٹائم پہ آ رہی ہیں کچھ ٹیمیں دو چار دن پہلے آ رہی ہیں تو اس کی وجہ بھی اگر ہم آٹھوں کیآٹھوں ٹیموں کی بھی بات کریں تو پھر بھی وہ اکھٹے نہ ہوتے ہو سکتا ہے کسی اور وقت نہ کر لیں ، اگر یہ والا سارا کچھ 90 دن میں ہو سکتا ہے تو جو چھوٹا موٹا کام رہ گیا ہے وہ سات دن میں اپ کو ایک نیا ماحول نظر ائے گا انشاءاللہ
ابھی قذافی سٹیڈیم ہے ہم قضافی سٹیڈیم اور پلس دوسرے ایک دو سٹیڈیمز ہیں ان کے نام کے اوپر ہم پورا ٹینڈر اور پروسیس کرنے لگے ہیں ۔
ہم نے سب کو انوائٹ کیا ہے تو جیسے ہی کنفرمیشن آئے گی اپ کو بتائیں گے انشاءاللہ ہمارا ان سے دن کا 50 دفعہ کا رابطہ ہےآئی سی سی اور ہم مل کےٹورنامنٹ کرا رہے ہیں تو جس طرح آپ کو پتہ ہے کہ اس ٹائم پہ ہر ایک کا سکیجول فرق ہے اس کی وجہ سے ڈیفینٹلی وہ چیز نہیں ہوگی جو یوزلی ہوتی ہے مگر انشاءاللہ تعالی بہت ساری اور آپ کو اچھی چیزیں ملیں گی ،
مجھے اپنی سلیکشن ٹیم پہ پورا ٹرسٹ ہے انشاءاللہ تعالی جو بھی انہوں نے سلیکٹ کیے ہیں پلیئرز بیسٹ ہوں گے اور اللہ تعالی نے چاہا تو ہم انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے ٹیم میں اس ٹائم مومنٹم ہے ایک اتفاق ہے بٹ باقی اللہ تعالی جو بہتر کرے لیکن میرا خیال ہے کہ ٹیم اس ٹائم پہ اچھے مومنٹم ہے
اسٹیڈیم کے اخراجات کے حوالے سے بتایا کہ یہ صرف تین سٹیڈیمز کے پیسے نہیں تھے اس میں تین سٹیڈیم بھی تھے اور ہیڈآفس کی بلڈنگ بھی تھی ہیڈ آفس کی بلڈنگ بھی بن رہی ہے یہ پورا سٹیڈیم بھی بن رہا ہے کراچی سٹیڈیم کا کافی حصہ بن گیا ہے کچھ حصہ رہ گیا وہ ہم انشاءاللہ چیمپینز ٹرافی کے بعد میں مکمل کریں گے،
پنڈی میں چینجز ہوئی ہیں لیکن میری جو خواہش تھی کہ پنڈی سٹیڈیم پورا بن سکے وہ نہیں بنا اس کے سٹرکچر میں مسائل آئے ہیں اور میر ی اللہ تعالی سے بڑی دعا ہے کہ اگلے کچھ مہینے میں پنڈی ہے اسلام آباد میں پورا نیا سٹیڈیم بنا لیں ہم نے جگہ ائیڈنٹیفائی کی ہے تو اس پر کام کررہے ہیں ۔
ادھر بالکل بیک سائیڈ پہ بلڈنگ لے لی مناسب نہیں تھا اس ٹائم پہ کہ ہم ابھی فنشنگ ہو نہیں سکی تھی اس لیے نہیں کی انشاءاللہ جیسے ہی اس سے فارغ ہوں گے ہم اس کے اوپر لگ گئے انشاءاللہ تعالی ہوٹل اپ کو یہاں پہ بھی ملے گا پھر کراچی میں بھی ورکنگ جاری ہے ۔
میرا خیال ہے ہم اپ کو لسٹ بھی شیئر کر لیتے ہیں جن کو ہم نے انوائٹ کیا ہے تاکہ اپ لوگوں کے پاس ساری لسٹ ہوگی انشاءاللہ تعالی