اشرف خان: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج پھر کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.55 روپے سے کم ہوکر 279.50 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.86 روپے پر ہی برقرار رہا ، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 29 پیسے کمی سے 356.69 روپے، امارتی درہم 1 پیسے کمی سے 76.87 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 75 روپے کا ہوگیا، جبکہ یورو 5 پیسے اضافے سے 304.07 روپے پر آگیا۔