ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلہن نے دھوم مچا دی ۔
آج کل کی شادیاں دولہا اور دلہن کے ڈانس پرفارمنس کے بغیر ادھوری ہیں ، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوبیاہتا جوڑے کو شادی کے اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔جب کہ دلہن زیورات کے ساتھ ایک خوبصورت سرخ لہنگا میں ملبوس دکھائی دے رہی ہےاور دولہا ایک سرمئی سفید 3 پیس سوٹ میں ملبوس نظر آ رہا ہے ۔
وائرل کلپ میں دلہن الکا یاگنک کے ہٹ گانے پالکی پہ ہوکے سوار چلی رہ پر ڈانس کر رہی ہے، جبکہ پاس کھڑا دلہا مسکراہٹ کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔ بعد میں، کچھ بچوں کو بھی سٹیج پر دولہا اور دلہن کے ساتھ شامل ہوتے اور دلہا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں، دلہن دولہے کا ہاتھ پکڑ کر اس کو ڈانس کرنے کا کہتی ہے ۔ جس پر دلہا اسے مسکراہٹ سے اسٹیپ سکھانے کا کہتا ہے جس پہ دلہن اسے سکھانا شروع کر دیتی ہے ۔
15 دسمبر 2022 کو شیئر کیے جانے کے بعد سے، اس ویڈیو کو 7 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا
"خدا پیارے سے جوڑے کو خوش رکھے،" ایک اور صارف نے تبصرہ کیا۔ "دلہن بہت خوش نظر آ رہی ہے" ۔
View this post on Instagram