سٹی42: علی یونس نے عالیہ ریاض کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے عالیہ اور علی کچھ عرصہ پہلے بھی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے ساتھ تصویر بنوائی تھی۔
علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عالیہ ریاض پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں دونوں کا نکاح ہوا تھا۔ علی یونس سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔