سٹی42: امریکہ کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے شہر اصفہان پر اسرائیل کے حملے سے اصفہان ائیربیس پر کسی نقصان کے شواہد نہیں مل پائے۔
امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے شہر اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں ہے۔ ابتدا میں سوشل میڈیا اور بعض میڈیا آؤٹ لیٹس پر ایسی تصویریں آئی تھیں جن میں اصفہان ائیر بیس پر کسی میزائل حملہ سے گڑھا پڑنے کا تاثر ملتا تھا۔
سیٹلائٹ تصاویر میں اصفہان ایئربیس پر کوئی وسیع نقصان نہیں دیکھا گیا۔ زمین میں بڑاگڑھا پڑا نہ ہی کوئی عمارت تباہ دکھائی دی۔ تباہی کے نشانات نہیں ملے، جلنے کے نشانات کی تحقیقات جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصفہان ایئربیس پر جلنے کے نشانات کی جانچ کرنے کیلئے اضافی سیٹلائٹ امیجز کی ضرورت ہوگی۔ ایرانی ایف 14 جیٹ، جو اکثر وہاں ہوتے ہیں، وہ اسرائیل کے حملہ کے وقت اصفہان ایئربیس پر موجود نہیں تھے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس مین بتایا گیا ہے کہ اصفہان کے فوجی اڈے پر فوجی ریڈار ممکنہ اہداف میں سے ایک تھا۔ مبینہ حملے سے صرف دفتر کی کئی عمارتوں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔