ویب ڈیسک: سینیٹ اجلاس میں قومی حکومت بنانے کی تجویز پر صادق سنجرانی نے مشاہد حسین سید سے سی وی مانگ لی۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر مشاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پشاور واقعہ میں ہماری نالائقی اور نااہلی ہے ، حکومت تو آنی جانی ہے، یہ حکومت تو لولی لنگڑی ہے،وقت آگیا ہے کہ اب ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔
مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم آمر کےخلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر آج بھی ان کو فالو کرتے ہیں ،سابق صدر ضیا الحق نے کہا تھا کہ جب مثبت نتائج آئیں گے تب الیکشن کروائیں گے،کیا ہمارے اندر صلاحیت نہیں کہ ریفارمز کریں ،سری لنکا آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا خود ہی اپنے پاوں پر کھڑا ہوا۔
سینیٹر مشاہد حسین اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی میں دلچسپ مکالمہ ہو ا، مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کریں ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشاہد حسین سیدسے کہاکہ آپ اپنی سی وی دے دیں، سینیٹر مشاہد حسین نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میری ایک ہی صفحہ کی سی وی ہے ۔