ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تھر بلا ک سی سے کوئلہ نکل آیا ، وزیراعلی سندھ کی قوم کو مبارکباد

thar block 1 coal
کیپشن: thar block 1 coal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :تھر بلاک سی سے کوئلہ نکل آیا کوئلہ 145 میٹر کی گہرائی پر ملا سی پیک کے عملے اور حکومت سندھ کے کارکنوں نے زبردست جشن منایا۔

 رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بلاک ون میں 3 بلین ٹن یا 5 بلین بیرل خام تیل کے مساوی ذخائر ہیں، تھر کول بلاک ون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سالانہ پیداوار7.8 ملین ٹن ہے، انتظامیہ کے مطابق بلاک ون کی سی پیک کے تحت درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے تھرکول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ برآمد ہونے پر عوام کومبارکباد پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق یہ سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک ون میں 3ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں، کوئلے کے مذکورہ ذخائر5ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ تھر بدلے گا پاکستان۔