نیلم منیر نے اپنی نئی فلم  کا پوسٹر  شیئر  کر دیا

Pakistani actress
کیپشن: Neelam munir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی نئی فلم ’چکر‘ کی پہلی جھلک دِکھادی  اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’چکر‘ کا پوسٹر شیئر کیا ۔

  تفصیلات کے مطابق یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ اداکار احسن خان اور جاوید شیخ بھی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ اداکارہ نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگز کے استعمال سےلکھا کہ’وہ اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہیں، فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ہے۔

فرید نواز پروڈکشنز کے تحت بننے والی یہ فلم  ایک پراسرار کہانی پرمبنی ہے، رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔