یواے ای کی سکیورٹی ضروریات کے حامی ہیں، اسرائیلی صدر کا پہلا دورہ ابوظہبی

 Isaac Herzog israeali president
کیپشن: Isaac Herzog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے کہا ہے کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی کی ضروریات کی حمایت کرتا ہے اور اس کے ساتھ مضبوط علاقائی تعلقات کا خواہاں ہے ۔

انھوں نے یہ بات  متحدہ عرب امارات کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر کہی ہے۔اسحاق ہرتصوغ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ ملاقات میں سکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم آپ کے سکیورٹی کے تقاضوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اورہم دہشت گرد گروپوں کی جانب سے  متحدہ عرب ا مارت کی خودمختاری پر کسی بھی حملے کی ہرشکل اور زبان میں مذمت کرتے ہیں۔

شیخ محمد نے اسرائیلی صدر سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اموراور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کے پل تعمیر کرنے کے مزیدمواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے‘‘۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدرہرتصوغ نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ دیگر حکام سے بھی ملاقات کی

صدراسحاق سے قبل وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے دسمبر میں خطے کے تجارتی اور سیاحتی مرکزمتحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 2020ء میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاہدوں پر دست خط کیے تھے۔انھیں ’’ابراہیم معاہدے‘‘کا نام دیا گیا تھا۔

قبل ازیں سرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ  گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچے  تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔