ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان, محمدحفیظ ڈراپ

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان, محمدحفیظ ڈراپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا اظہر : قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ کا جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے ڈراپ کیے جانے پر دکھ کا اظہار، قرآنی آیت لکھ کر صبر کرنے کا ٹویٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی کی جانب سے ڈراپ کئے جانے پر محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’ انااللہ مع الصابرین‘‘بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔محمد حفیظ اس وقت یو اے ای میں ٹی ٹین لیگ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے پانچ سے چھ فروی تک ٹیم کو جوائن کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، تاہم پی سی بی کی جانب سے تین فروری تک کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

آمادہ نہ ہونے پر حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تین فروری سے بائیو سکیور ببل شروع ہوگا، جو کھلاڑی دستیاب ہونگے وہ ہی ببل کا حصہ بن سکیں گے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer